تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، ناقابل یقین خبرآگئی

تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، ناقابل یقین ...
تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، ناقابل یقین خبرآگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مولانافضل الرحمان ہمیشہ سے ہی عمران خان پر تنقید کرتے آئے ہیں لیکن اب تحریک انصاف نے ہی جے یوآئی کے سربراہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں اور تنقید سے بچنے کے لیے مولانا فضل الرحمان کو منانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس ضمن میں مرکزی قیادت نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹاسک سونپ دیا۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق قیادت کی طرف سے ذمہ داری سونپے جانے کے بعدعمرہ سے واپس آتے ہی اسد قیصر مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ اسلام آباد جائینگے جس دوران وہ مولانافضل الرحمان کو اپنے سخت گیر موقف میں نرمی لانے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کرینگے۔دوسری جانب جے یو آئی ف نے بھی اسد قیصر کی کوششوں کی پذیرائی کا عندیہ دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی کی دونوں رہنماو ں کی ایک دوسرے پر تنقید کے علاوہ حال ہی میں کوئٹہ میں جلسہ کے دوران مولانافضل الرحمان نے کہا تھا کہ اس حکومت کو ماننے کو دل نہیں کرتا،عمران خان کو وزیر اعظم کہنا کرسی کی توہین ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -