”ڈیم فنڈ کے ساتھ عائشہ عمر کیلئے بھی ڈیم فنڈ قائم کیا جانا چاہیے کیونکہ۔۔ “ اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر لگا دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

”ڈیم فنڈ کے ساتھ عائشہ عمر کیلئے بھی ڈیم فنڈ قائم کیا جانا چاہیے کیونکہ۔۔ “ ...
”ڈیم فنڈ کے ساتھ عائشہ عمر کیلئے بھی ڈیم فنڈ قائم کیا جانا چاہیے کیونکہ۔۔ “ اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر لگا دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف ڈرامے ’ بلبلے ‘ میں ’خوبصورت‘ کے کردار سے شہرت پانے والی اداکارہ عائشہ عمر شوبز میں اپنی ترقی کا سفر جاری و ساری رکھی ہوئی ہیں تاہم اب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسی تصویر جاری کر دی کہ صارفین نے ڈیم فنڈ کے بعد ان کیلئے بھی فنڈ اکھٹا کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر اکثر اوقات سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور پیغامات جاری کرتی رہتی ہیں اور اپنی مصروفیات اور کام سے متعلق بھی اپنے مداحوں کو بتاتی رہتی ہیں تاہم عائشہ عمر نے انسٹا گرام پر یہ تصویر جاری کی جس میں انہوں نے گھٹنوں سے پھٹی ہوئی پینٹ پہنی ہوئی ہے جو کہ دراصل سٹائل ہے لیکن لوگوں نے اس کا مذاق اڑانا شروع کر دیا ۔


سوشل میڈیا صارفین نے کسی کو نہ ’بخشنے ‘ والی روایت برقرار رکھتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تصویر کا مذاق اڑانا شروع کر دیا ۔ ایک صارف نے عائشہ عمر کیلئے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ” غریب کی جینز کی پینٹ پھٹ گئی ہے ، ڈیم فنڈ کے ساتھ ساتھ ان کے لیے بھی فنڈ قائم کیا جانا چاہیے ۔“


اس صارف نے تو حد ہی کر دی اور ’انکل مجبور ‘ کی حمایت میں میدان میں آ گئیں اور خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” میری خواہش ہے کہ انکل مجبور بھی انسٹا گرام استعمال کرنا شروع کر دیں ۔“


یہ صارف تو عائشہ عمر کی پینٹ پر کافی نالاں نظر آئے اور کہا کہ ” یہ کیا فقیروں کی جینز پہنی ہے ، نام فیشن کا دیتی ہوں لیکن بری لگتی ہو سچ میں ۔“


چلو یہاں پر ان کی پینٹ کسی کو تو پسند آئی اور انہوں نے عائشہ عمر کا ’ حوصلہ ‘ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ” آپ بہت اچھی لگ رہی ہیں ، لوگوں کا کام ہے بکواس کرنا ۔“

مزید :

تفریح -