آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز ہونے میں چند دن باقی لیکن شعیب ملک کہاں ہیں اور ٹیم منیجر کو کیا اطلاع ملی ؟ خوشخبری آ گئی

آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز ہونے میں چند دن باقی لیکن شعیب ملک ...
آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز ہونے میں چند دن باقی لیکن شعیب ملک کہاں ہیں اور ٹیم منیجر کو کیا اطلاع ملی ؟ خوشخبری آ گئی

  

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور آسڑیلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بدھ 24 اکتوبر کو شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سیریز کے لئے اعلان کردہ پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے ابوظہبی میں ٹیم مینجر کو رپورٹ کر دی ہے لیکن سابق کپتان شعیب ملک نے تاحال ٹیم کو جوائن نہیں کیا۔ٹیم منیجر طلعت علی ملک کا کہنا ہے کہ انہیں شعیب ملک نے پیغام دیا ہے کہ وہ اگلے دو دن میں ابوظہبی پہنچ جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا حیدرآباد دکن میں ہیں اور ان کے گھر بچے کی ولادت متوقع ہے، جس کے سبب ابھی وہ فورا ابوظہبی نہیں آسکے۔یاد رہے 36 سالہ سابق کپتان نے 14 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر پیغام چھوڑا تھا کہ جب بچے کی ولادت ہوگی تو وہ اس باقاعدہ اعلان کریں گے۔

مزید :

کھیل -