مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد تاخیر کا شکار ہے:ملیحہ لودھی 

مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد تاخیر کا شکار ہے:ملیحہ ...
مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد تاخیر کا شکار ہے:ملیحہ لودھی 

  

نیویارک(صباح نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں امن کے امکانات پہلے سے زیادہ معدوم ہوچکے ہیں، مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد تاخیر کا شکار ہے۔

سلامتی کونسل میں مشرق وسطی سے متعلق مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ غزہ میں مارچ سے اب تک 200 سے زائدفلسطینی شہید ہوچکے ہیں، دو ریاستی حل کی کوششیں معدوم ہورہی ہیں، مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی غیرقانونی توسیع بلا روک ٹوک جاری ہے،عالمی برادری کو 1967 کے بارڈر اور القدس کی بطور فلسطینی دارالحکومت کی بنیاد پر دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔فلسطینیوں کی امداد سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے کو امریکی امداد روکے جانے پر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ انسانی ضروریات کو سیاسی تنازعات اورتنگ نظری کی بھینٹ نہیں چھڑانا چاہیے۔امریکی فیصلے سے یو این آر ڈبلیو اے کی امن کوششوں کو خطرہ لاحق ہوا، ملیحہ لودھی نے اعلان کیا کہ پاکستان یو این آر ڈبلیو اے کو اضافی امداد فراہم کر رہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -