وزارت ملتے ہی شیخ رشید کا 16کلو وزن کم ہو گیا کیونکہ ۔۔۔وفاقی وزیر ریلوے نے ایسی وجہ بتا دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

وزارت ملتے ہی شیخ رشید کا 16کلو وزن کم ہو گیا کیونکہ ۔۔۔وفاقی وزیر ریلوے نے ...
وزارت ملتے ہی شیخ رشید کا 16کلو وزن کم ہو گیا کیونکہ ۔۔۔وفاقی وزیر ریلوے نے ایسی وجہ بتا دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید عہدہ سنبھالنے کے بعد بھر پور محنت سے کام کر کے نئی ٹرینوں کے افتتاح کر رہے ہیں ،وزیراعظم عمران خان نے بھی کچھ عرصہ قبل ایک تقریب میں شیخ رشید کی کارکردگی کی تعریف کی لیکن اس محنت کے نتیجے میں وفاقی وزیر کا وزن کم ہو گیا ہے جس کی تصدیق انہوں نے خود ہی کردی ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے مسائل کے حوالے سے رات بھرسونہیں سکتا،16 کلو وزن کم ہوگیا،وعدہ کرتاہوں سیاسی بنیادوں پر کسی کو نوکری نہیں دوں گا،میرٹ پرملے گی۔

اس سے قبل پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سکھر اور روہڑی میں وائی فائی سہولت دی گئی اور لوگ وائی فائی استعمال کرتے ہوئے اسٹیشن پہنچ گئے، آئندہ ایک ہفتے میں 3 ٹرینوں میں وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کردی جائے گی جب کہ وائی فائی کی سہولت عام آدمی کے لیے نہیں بلکہ ریلوے مسافروں کے لیے ہوگی۔وزیر ریلوے نے بتایا تھا کہ کہ بولان ایکسپریس کا کراچی سے کوئٹہ تک کا کرایہ 1200 سے کم کرکے 700 روپے کردیا ہے جب کہ اکبر ایکسپریس کا کوئٹہ سے لاہور کابرتھ کا کرایہ 1000 اور سیٹ کا کرایہ 800 روپے کردیا ہے۔

مزید :

قومی -ڈیلی بائیٹس -