ہالی ووڈ اداکارہ ’’ کیئرا نائٹلی ‘‘ نے اپنی بیٹی پر ڈزنی فلمیں دیکھنے پر پابندی لگا دی

ہالی ووڈ اداکارہ ’’ کیئرا نائٹلی ‘‘ نے اپنی بیٹی پر ڈزنی فلمیں دیکھنے پر ...
ہالی ووڈ اداکارہ ’’ کیئرا نائٹلی ‘‘ نے اپنی بیٹی پر ڈزنی فلمیں دیکھنے پر پابندی لگا دی

  

نیویارک (این این آئی)ہالی ووڈ اداکارہ کیئرا نائٹلی نے اپنی 3 سالہ بیٹی پر ڈزنی فلمیں دیکھنے پر پابندی لگا رکھی ہے کیونکہ ان فلموں میں جس طرح سے خواتین کی عکاسی کی جاتی ہے وہ اس سے اتفاق نہیں کرتیں۔ان کی بیٹی ایڈی نائٹلی ریٹن کو سنڈریلا اور ’لٹل مرمیڈ‘ دیکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطا بق کیئرا نائٹلی نے ایلن ڈی جینیرس کو بتایا کہ سنہ 1950 کی سنڈریلا ’ایک امیر لڑکے کا انتظار کرتی ہے تاکہ وہ اسے بچائے۔ ایسا نہ کریں! اپنے آپ کو خود بچائیں۔انھوں نے لٹل مرمیڈ کے بارے میں کہا ،میرا مطلب ہے کہ اس کے گانے بہت اچھے ہیں، لیکن ایک مرد کے لیے گانا نہ چھوڑیں۔ ہیلو۔ہالی وڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ ’اور یہی ایک وجہ ہے جس کی وجہ سے میں ناخوش ہوں، مجھے یہ فلم بہت پسند ہے۔ مجھے لٹل مرمیڈ پسند ہے! یہ تھوڑا مشکل تھا لیکن میں اس سے دور رکھ رہی ہوں۔

رپورٹ کے مطابق کیئرا نائٹلی جو کہ خود بھی ڈزنی کی ہی ایک اور فرینچائز ’دی پائریٹس آف دا کیریبیئن‘ میں کام کر رہی ہیں، انھوں نے کہا کہ ان کے گھر پر تمام ڈزنی فلموں پر پابندی نہیں ہے۔فائنڈنگ ڈوری سب سے زیادہ پسندیدہ ہے اور فروزن، موآنا بالکل ٹھیک ہیں۔ایک اور اداکارہ اور فروزن میں شہزادی اینا کا کردار ادا کرنے والی کرسٹن بیل بھی ڈزنی اور خواتین کی بحث میں شامل ہو گئی ہیں۔انھوں نے پیرینٹنگ میگزین کو بتایا کہ سنو وائٹ سے بچوں کو اجازت سے متعلق غلط پیغام جاتا ہے۔

مزید :

تفریح -