سبحان اللہ ،وزیراعظم عمران خان نے آج ایسی مسجد میں جا کر نماز ادا کردی کہ مخالفین بھی تعریف پر مجبور ہو جائیں گے

سبحان اللہ ،وزیراعظم عمران خان نے آج ایسی مسجد میں جا کر نماز ادا کردی کہ ...
سبحان اللہ ،وزیراعظم عمران خان نے آج ایسی مسجد میں جا کر نماز ادا کردی کہ مخالفین بھی تعریف پر مجبور ہو جائیں گے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی بنی گالا میں ذاتی رہائش گاہ میں مسجد تعمیرہو گئی جہاں جا کر آج انہوں نے نماز ادا کی ۔اس موقع کی تصاویر بھی سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئیں ۔

تفصیل کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان اپنی ذاتی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے نئی تعمیر ہونے والی مسجد کا دورہ کیا اور اس موقع پر نماز بھی ادا کی۔اس موقع پر وزیراعظم کے ساتھ فیصل جاوید اور نعیم الحق سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے ۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل عمران خان نے بنی گالا میں مسجد کی تعمیر کا فیصلہ کیا تھا اور پانچ ماہ کی قلیل مدت کے اندر یہ مسجد تعمیر کروائی گئی ۔

واضح رہے کہ جہاں ایک طرف عمران خان وزارت اعظمیٰ کے اہم ترین منصب پر دن رات کام کر رہے ہیں وہاں ہی وہ ایک سادہ لوح دینی افکار رکھنے والے انسان بھی سمجھے جاتے ہیں ،یہ ہی وجہ ہے ان کے ہاتھ میں اکثر اوقات تسبیح بھی دیکھی جاتی ہے اور سوشل میڈ یا پر بہت سی ایسی تصاویر بھی گردش کرتی رہی ہیں جن میں وہ غریبوں کیساتھ بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں۔

مزید :

قومی -