جمائما خان نے پہلی مرتبہ اپنے گھر کی تصاویر جاری کردیں کیونکہ۔۔۔

جمائما خان نے پہلی مرتبہ اپنے گھر کی تصاویر جاری کردیں کیونکہ۔۔۔
جمائما خان نے پہلی مرتبہ اپنے گھر کی تصاویر جاری کردیں کیونکہ۔۔۔

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے پہلی بار اپنے گھر کی تصاویر جاری کر دی ہیں جس میں وہ شادی کے بعد عمران خان کے ساتھ رہتی رہیں اور طلاق کے بعد وہ اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم کے ساتھ اب تک اس گھر میں رہائش پذیر ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ گھر 20سال سے جمائما گولڈ سمتھ کی ملکیت ہے، جسے اب وہ فروخت کرنے جا رہی ہیں اور گھر کی تصاویر جاری کرنے کا مقصد بھی یہی ہے۔

44سالہ فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ اور66سالہ عمران خان کی 2004ءمیں طلاق ہوئی اور وہ اس گھر میں اپنے بیٹوں کے ساتھ اکیلی رہ گئیں۔ اب ان کے بیٹے 21سالہ سلیمان اور 19سالہ قاسم بھی یہ گھر چھوڑ چکے ہیں، چنانچہ جمائما کا کہنا ہے کہ ”اب مجھے اتنے بڑے گھر کی ضرورت نہیں رہی، جو 7بیڈرومز پر مشتمل ہے۔ میں 2سال قبل ہی اسے فروخت کرنا چاہتی تھی لیکن میرے بیٹوں نے کہا کہ ان کی یونیورسٹی کی تعلیم مکمل ہونے تک گھر فروخت نہ کروں، جس پر میں رک گئی۔“

واضح رہے کہ عمران خان سے طلاق کے بعد جمائما گولڈ سمتھ کی اداکارہف گرانٹ اور پھر کامیڈین رسل برانڈ کے ساتھ محبت کے چرچے رہے اور اب انہیں سابق برطانوی فٹ بالر جیمی ریڈ کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ دنوں ان کی ہوٹل میں ملاقات کے بعد گاڑی میں روانہ ہونے کی تصاویر بھی منظرعام پر آ چکی ہیں۔

مزید :

برطانیہ -