چہرے پر لاتعداد دانے، نوجوان لڑکی بالآخر تنگ آکر ڈیٹول سے منہ دھونے لگی، صرف 7 دن بعد کیا نتیجہ نکلا؟ دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عام طور پر لڑکیوں کو چہرے پر دانے نکلنے کا مسئلہ درپیش رہتا ہے۔ 25سالہ ایلا گورٹن نامی اس برطانوی لڑکی کو بھی اسی کا سامنا تھا، جس کا چہرے دانوں سے بھرا رہتا تھا۔ پھر اس نے تنگ آ کر ڈیٹول سے منہ دھونا شروع کر دیا اور صرف 7دن بعد ہی اس کا ایسا نتیجہ نکلا کہ ہر دیکھنے والا دنگ رہ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہرمانچسٹرکی ایلا گورٹن خود میک اپ آرٹسٹ تھی لیکن چہرے کے دانوں سے چھٹکارا پانے کے لیے اس کا ہر حربہ ناکام ہو گیا۔ جس پر اس نے ڈیٹول سے منہ دھونے کا فیصلہ کیا اور صرف7دن میں ہی اس کے چہرے سے دانوں کا خاتمہ ہونا شروع ہو گیا۔
ایلا گورٹن کا کہنا تھا کہ ”میں 2014ءمیں اپنی کچھ سہیلیوں کے ساتھ چھٹیاں منانے میکسیکو گئی جہاں شاید غلط سن کریم استعمال کرنے سے میرے چہرے پر دانے نکل آئے۔ میں نے خود سکن کیئر کی تعلیم حاصل کر رکھی تھی لیکن اگلے دو سال تک میں جتن کرتی رہی لیکن ان دانوں سے میری جان نہیں چھوٹی۔ پھر میں نے ڈیٹول سے منہ دھونا شروع کر دیا۔ ابھی مجھے سات دن ہی ہوئے تھے کہ میں نے محسوس کیا کہ میرے چہرے کے دانوں سے جو پیپ بہتی تھی وہ ختم ہو گئی، دانوں کی رنگت سیاہ ہو گئی اور دانوں سے ہونے والی تکلیف بھی ختم ہو گئی تھی۔ اس کے بعد آہستہ آہستہ میرے چہرے سے دانے ختم ہونے شروع ہو گئے اور صرف 8ماہ میں میری جلد ایسے صاف ہو گئی جیسے کبھی اس پر دانے نکلے ہی نہ تھے۔“