’سونے کی چلتی پھرتی دکان‘ یہ پاکستانی دراصل کون ہے؟ آپ بھی جانئے

’سونے کی چلتی پھرتی دکان‘ یہ پاکستانی دراصل کون ہے؟ آپ بھی جانئے
’سونے کی چلتی پھرتی دکان‘ یہ پاکستانی دراصل کون ہے؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سونے کے زیورات کا شوق خواتین کو تو ہوتا ہے مگر اس پاکستانی نوجوان نے تو اس معاملے میں خواتین کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے، بلکہ کسی دلہن کو بھی آپ نے اتنا سونا پہنے ہوئے نہیں دیکھا ہو گا جتنا سونا یہ نوجوان ہر وقت خود پر لادے پھرتا ہے۔
ویب سائٹ Parhloکے مطابق سونے کی چلتی پھرتی دکان یہ نوجوان راولپنڈی سے تعلق رکھنے والا امجد سعید ہے جس کے پاس اتنے زیورات ہیں کہ انہیں پہننے میں ہی اچھا خاصا وقت لگ جاتا ہے، اور اپنے چھوٹے بھائی کی مدد کے بغیر اس کے لئے اتنے زیورات پہننا ممکن بھی نہیں ہو پاتا۔
امجد کا کہنا ہے کہ لوگ اسے زیورات پہنے ہوئے دیکھ کر خوش ہوتے ہیں او راس بات کو پسند کرتے ہیں، اور اسی وجہ سے وہ ابھی مزید زیورات کا بھی خواہاں ہے۔ سونے کے کف لنکس، انگوٹھیاں اور ہار تو اس کے پاس پہلے بھی بہت ہیں لیکن وہ کہتا ہے کہ ابھی جی نہیں بھرا۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں امجد نے بتایا کہ وہ جو زیورات پہنتا ہے ان کا مجموعی وزن دو سے اڑھائی کلوگرام ہے۔امجد کے چھوٹے بھائی نے بتایا کہ شروع میں اپنے بڑے بھائی کو اتنا زیادہ زیور پہنانے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب عادت ہوگئی ہے اور اب وہ کافی تیزی کے ساتھ اسے سارے زیورات پہنا دیتا ہے۔
اگرچہ امجد کا کہنا ہے کہ لوگ اسے اتنا زیادہ زیور پہنے دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں، مگر دلوں کا حال تو اللہ ہی جانتا ہے۔ دو وقت کی روٹی کا انتظام مشکل سے کرنے والے اس شوقین آدمی کو دیکھ کر نجانے کیا سوچتے ہوں گے۔ آپ کیا کہتے ہیں، کیا اسے سونے سے لدا دیکھ کر آپ کو بھی خوشی محسوس ہوئی؟