مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے حاملہ خاتون کو گولی مار کر شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے حاملہ خاتون کو گولی مار کر شہید کر دیا
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے حاملہ خاتون کو گولی مار کر شہید کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں ایک حاملہ خاتون کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوجیوں نے ضلع کے علاقے شادی مرگ میں اپنے ایک کیمپ پر نامعلوم افراد کے حملے کے بعد اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں فردوسہ نامی خاتون شدید زخمی ہو گئی ۔خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔