ڈرائیورکے گھورنے پرلڑکی نے ٹیکسی سے چھلانگ لگا دی

ڈرائیورکے گھورنے پرلڑکی نے ٹیکسی سے چھلانگ لگا دی
ڈرائیورکے گھورنے پرلڑکی نے ٹیکسی سے چھلانگ لگا دی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں آن لائن ٹیکسی حاصل کرنے والی لڑکی نے دوران سفر ڈرائیور کے گھورنے پر ٹیکسی سے چھلانگ لگا دی ہے جس کی وجہ سے لڑکی معمول زخمی ہو ئی ہے جبکہ ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

جیونیوز کے مطابق کراچی کے علاقہ گورا قبرستان کے قریب لڑکی نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی ہے ،لڑکی کا الزام ہے کہ آن لائن سروس کی گاڑی کا ڈرائیورمجھےشیشے سےگھوررہا تھا، جس کی وجہ سے اس نے چھلانگ لگائی ہے،لڑکی کا کہنا ہے کہ میں ڈرئیور کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتی،پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے لڑکی نے ٹیکسی حاصل کرنے کے بعد اپنا ڈراپ کرنے کا مقام تبدیل کیا تھا لڑکی نے ڈرائیور کےخلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے اس کا کہنا ہے کہ میں کسی قسم کے معاملہ میں نہیں پڑنا چاہتی۔

مزید :

جرم و انصاف -