اظہر علی کے بعد ایک اور کھلاڑی انتہائی مضحکہ خیز اندازمیں رن آوٹ ہو گیا ،اس کے ساتھ کیا ہوا؟ویڈیو دیکھ کر اظہر علی بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

اظہر علی کے بعد ایک اور کھلاڑی انتہائی مضحکہ خیز اندازمیں رن آوٹ ہو گیا ،اس ...
اظہر علی کے بعد ایک اور کھلاڑی انتہائی مضحکہ خیز اندازمیں رن آوٹ ہو گیا ،اس کے ساتھ کیا ہوا؟ویڈیو دیکھ کر اظہر علی بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے

  

آکلینڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اظہر علی کے انتہائی بھونڈے طریقے سے رن آوٹ پر دنیا کرکٹ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئی ،سابقہ کرکٹر نے اس رن آوٹ پر خوب تبصرے کیے تاہم اب ایک بار پھر کرکٹ کی دنیا سے رن آوٹ کی ایک اور مضحکہ خیز داستان سامنے آگئی ۔

تفصیل کے مطابق نیوزی لینڈ میں فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ 'پلنکیٹ شیلڈ' جاری ہے جس میں ویلنگٹن فائربرڈز اور اوٹاگو وولٹز ان دنوں آمنے سامنے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں مضحکہ خیز رن آوٹ اس وقت دیکھنے میں آیا جب اوٹاگو وولٹز کی 114 رنز پر 6 وکٹیں گر چکی تھیں اور نیتھن سمتھ اور مائیکل ریپون کریز پر موجود تھے۔سٹرائیکر اینڈ پر موجود مائیکل ریپون نے فائن لیگ کی طرف بال کو فِلک کیا اور ایک رن مکمل کیا۔

انہوں نے دوسرا رن بنانے کی کوشش کی لیکن وہ نان سٹرائیکر اینڈ پر سِلپ ہو کر گر گئے۔تاہم دوسرے اینڈ پر موجود دوسرے کھلاڑی نیتھن اسمتھ، جن کی نظریں بال پر مرکوز تھیں وہ دوسرے رن کے لیے بھاگتے ہوئے آدھی پِچ پر آگئے اور انہیں یہ اندازہ ہی نہیں ہوا کہ ان کے پارٹنر گر چکے ہیں۔انہیں جیسے ہی اس کا اندازہ ہوا تو انہوں نے مڑ کر دوبارہ سٹرائیکر اینڈ پر جانے کی کوشش کی لیکن وہ خود بھی سِلپ ہو کر گر پڑے۔اسی دوران فیلڈر نے وکٹ کیپر کی جانب گیند پھینکی جنہوں نے نیتھن سمتھ کو رن آوٹ کردیا۔

ویڈ یو دیکھیں

مزید :

کھیل -