اسلام آباد:پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کر نے اورگاڑی اوپر چڑھانے کی دھمکیاں دینے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد:پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کر نے اورگاڑی اوپر چڑھانے کی ...
اسلام آباد:پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کر نے اورگاڑی اوپر چڑھانے کی دھمکیاں دینے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان اآن لائن) بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں سوار ایک خاتون نے ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہونے کی کوشش کی اور روکنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو دھمکیاں بھی دیں،خاتون کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ڈپلومیٹک انکلیو کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسر کی جانب سے تھانہ سیکرٹریٹ میں دی جانے والی درخواست میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر شہلا نامی خاتون نے بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی کے ساتھ اندر جانے کی کوشش کی،جس پر کارروائی کر تے ہو ئے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈیوٹی آفسر نے خاتون کو اندر جانے کی اجازت نہ دی جس پر خاتون نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ انہیں گاڑی اوپر چڑھانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

مزید :

جرم و انصاف -