شام میں امریکی اتحاد کے حملے، 7بچوں سمیت 32 شہری ہلاک،کئی زخمی
دمشق(صباح نیوز)شام میں امریکی اتحاد کے حملوں میں 32شہری ہلاک ہوگئے، مرنے والوں میں 7بچے بھی شامل ہیں۔
انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالی تنظیم سیرین آبزرویٹری کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران دیرالزور میں کی گئی کارروائیوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، بہت سے لوگ ملبے تلے دب گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی سرحد کے قریب ان حملوں میں داعش کے 9دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔