”ان دونوں کو کم از کم 20 سال کیلئے اڈیالہ بھیج دینا چاہئے تاکہ۔۔۔“ احد رضا میر اور مومنہ مستحسن کا کوک سٹوڈیو میں گایا ہوا گانا ”کوکو کورینا“ سامنے آیا تو پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے

”ان دونوں کو کم از کم 20 سال کیلئے اڈیالہ بھیج دینا چاہئے تاکہ۔۔۔“ احد رضا ...
”ان دونوں کو کم از کم 20 سال کیلئے اڈیالہ بھیج دینا چاہئے تاکہ۔۔۔“ احد رضا میر اور مومنہ مستحسن کا کوک سٹوڈیو میں گایا ہوا گانا ”کوکو کورینا“ سامنے آیا تو پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) احد رضا میر اور مومنہ مستحسن نے کوک سٹوڈیو سیزن 11 میں ”کوکو کورینا“ کا ری مکس گایا جو عام منظرعام پر آ گیا ہے۔ یہ گانا احمد رشدی سے گایا تھا جنہوں نے 35 سال قبل بیک سٹیج سنگنگ کا چہرہ ہی بدل کر رکھ دیا تھا جبکہ احد رضا میر اور مومنہ مستحسن بھی اس گانے کو گاتے ہوئے بہت مطمئن نظر آئے۔
یہ گانا صارفین کے دل لبھانے میں ناکام ہو گیا ہے اور دونوں کے بارے میں خوب دلچسپ اور منفرد تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں نے مل کر اور ’خوب جی لگا کر‘ اس بہترین کلاسک گانے کو بڑی کامیابی سے تباہ و برباد کر دیا ہے اور دونوں کو اس بارے میں سوچنا چاہئے۔

فائقہ جدون نامی ایک صارف نے لکھا ”کوک سٹوڈیو کا مشن یہ ہے کہ تمام کلاسک گانوں کا ری میک بناﺅں اور ہر ممکن طریقے سے ان کا حلیہ بگاڑ دو۔۔۔“


منیب نے مومنہ مستحسن کی عینک پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”کسی بات کی طرح تمام بہترین گانوں کا حلیہ بگاڑ رہی ہے“


ایم قریشی نے بھارتی فلم سوئی دھاگہ سے انوشکا شرما کی تصویر لی اور اسے شیئر کرتے ہوئے لکھا ”یہ گانا سننے کے بعد میری یہ حالت ہوئی“

’کوئی پرابلم‘ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ایک لڑکی کی تصویر شیئر کی گئی جس کے کان میں ہینڈز فری لگی ہے اور ساتھ ہی خون بہہ رہا ہے جبکہ لکھا گیا کہ ”جب میں نے احمد رضا میر اور مومنہ مستحسن کا گایا ہوا کوکو کورینا سنا“

کائنات نامی صارف نے احد رضا میر اور مومنہ مستحسن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”احد میر: اور میں مومنہ مستحسن کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو میرے ساتھ کھڑی ہوئیں اور اس گانے کو تباہ کرنے میں میری ہر ممکن مدد کی۔

مومنہ: مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ایک بہت ہی خوبصورت اور تاریخی گانا کامیابی سے تباہ و برباد کر دیا“

ایمن نے لکھا ”کوکو کورینا کا ماڈرن ورژن جو آسان لفظوں میں صرف کچرا ہے، سننے کے بعد پاکستانیوں کی یہ حالت ہوئی۔“


معید بیگ نے وزیراعظم عمران خان کی بلڈ پریشر چیک کراتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”جب وزیراعظم عمران خان نے کوک سٹوڈیو 11 میں کوکوکورینا دیکھا“

عمر نے مومنہ اور احد رضا میر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”خوبصورت گانوں کا حلیہ بگاڑنے پر ان دونوں کو کم از کم 20 سال کیلئے اڈیالہ جیل بھیج دینا چاہئے۔“

دی ٹرولنگ سوسائٹی نامی ٹوئٹر پر ہینڈل سے لکھا گیا ”مومنہ مستحسن نے کوک سٹوڈیو کا بیڑا غرق بالکل اسی طرح کیا ہے جس طرح مسلم لیگ (ن) نے اس ملک کا کیا“

ذیشان نے لکھا ”کوکوکورینا کا کوک سٹوڈیو ورژن سننے کے بعد میں کوک سٹوڈیو کے خلاف مقدمہ دائر کرانے جا رہا ہوں۔ انہوں نے میرے کانوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی، بس بہت ہو گیا۔“

سدرہ اصغر نے لکھا ”میں سمجھ گئی کہ آپ احد رضا میر کے بہت بڑے مداح ہیں مگر کم از کم اتنا تو تسلیم کریں کہ یہ گانا مکمل طور فر ناکام ہو گیا ہے۔ اس گانے سے بھی بدتر اگر کوئی چیز تھی تو وہ احد رضامیر کے چہرے کے تاثرات تھے جو وہ گانا گانے کے دوران بناتے رہے۔“