27 سالہ نوجوان لڑکی نے اپنی بہترین سہیلی کے دگنی عمر کے باپ سے شادی کرلی اور پھر تینوں۔۔۔

27 سالہ نوجوان لڑکی نے اپنی بہترین سہیلی کے دگنی عمر کے باپ سے شادی کرلی اور ...
27 سالہ نوجوان لڑکی نے اپنی بہترین سہیلی کے دگنی عمر کے باپ سے شادی کرلی اور پھر تینوں۔۔۔

  

فینکس(نیوز ڈیسک)مغربی معاشرے کے اخلاقی بحران کے متعلق آپ بہت کچھ سنتے ہوں گے، اب اس اخلاقی زبوں حالی کی ایک حقیقی تصویر بھی دیکھ لیجئے۔ اس امریکی لڑکی کا نام ٹیلر ہے اور عمر 27 سال، اور یہ جس ادھیڑ عمر مرد کے ساتھ نظر آرہی ہے وہ 54 سالہ مائیکل ہے۔ شاید آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ باپ بیٹی ہیں۔ اکثر لوگ انہیں دیکھتے ہیں تو یہی سوچتے ہیں، مگر یہ میاں بیوی ہیں۔ جی ہاں، اور مزید یہ کہ مائیکل کی بیوی بننے سے پہلے ٹیلر اس کی بیٹی امینڈا کی بہترین سہیلی تھی، اور اب بھی ہے۔

ویب سائٹ mirror.com کے مطابق ٹیلر کا کہنا ہے کہ پانچ سال قبل جب مائیکل سے پہلے ملاقات ہوئی تو اسی وقت وہ اس کے عشق میں مبتلاءہو گئی تھی۔ اس وقت مائیکل شادی شدہ تھا۔ بعد ازاں اس کی بیوی سے علیحدگی ہو گئی اور ٹیلر کو اس کے قریب ہونے کا موقع مل گیا۔ وہ اپنی سہیلی سے چھپ چھپا کر اُس کے باپ سے ملنے لگی اور یوں دونوں کا عشق پروان چڑھنے لگا۔ ایک سال قبل انہوں نے شادی کر لی اور اب میاں بیوی کے طور پر رہ رہے ہیں۔

ٹیلر کا کہنا ہے کہ شروع میں تو امینڈا اس صورتحال کو قبول کرنے پر تیار نہیں تھی مگر آہستہ آہستہ وہ اس حقیقت کو تسلیم کر گئی ہے۔ اب تو معاملات اتنے اچھے ہیں کہ تینوں ملکر چھٹیاں منانے جاتے ہیں۔ ٹیلر اور مائیکل کو ایک ساتھ دیکھ کر ہر کوئی انہیں باپ بیٹی سمجھ لیتا ہے لیکن جب وہ بتاتے ہیں کہ وہ میاں بیوی ہیں تو لوگ بہت حیران ہوتے ہیں۔ اور ٹیلر کا کہنا ہے کہ اسے ایسی صورتحال سے کوئی شرمندگی نہیں ہوتی اور نا ہی وہ کسی کی باتوں کو خاطر میں لاتی ہے کیونکہ مائیکل کی بیوی بن کر وہ بے حد خوش ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -