جو پاکستان کا نہ سوچے اس کے ساتھ نہیں چل سکتا: ظفراللہ جمالی

جو پاکستان کا نہ سوچے اس کے ساتھ نہیں چل سکتا: ظفراللہ جمالی
جو پاکستان کا نہ سوچے اس کے ساتھ نہیں چل سکتا: ظفراللہ جمالی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی نے کہا ہے کہ جو پاکستان کا نہ سوچے اس کے ساتھ نہیں چل سکتا،میں چل نہیں سکتا لیکن پانی کی اہمیت کے باعث یہاں موجود ہوں ۔

جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم  ظفراللہ جمالی نےآبی وسائل پرسمپوزیم سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ جونیجو نےکہا کالا باغ ڈیم بنا تو تم نہیں رہوگے،میں نے جونیجو کی بات پراستعفادیا،کیا پانی یا ہسپتالوں کا مسئلہ حل کرنا چیف جسٹس کا کام ہے،سیاستدانوں کے ڈیلیورنہ کرنےکےباعث جمہوریت تباہی کی طرف جا رہی ہے،میں چل نہیں سکتا لیکن پانی کی اہمیت کے باعث یہاں موجود ہوں ، 

جو پاکستان کا نہ سوچے اس کے ساتھ نہیں چل سکتا۔

مزید :

قومی -