دوران پرواز مسافر کے بٹوے سے 6 لاکھ روپے چوری ہوگئے، بالآخر پولیس چور تک پہنچ گئی، کس نے چرائے تھے؟ جواب ایسا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کیونکہ۔۔۔

دوران پرواز مسافر کے بٹوے سے 6 لاکھ روپے چوری ہوگئے، بالآخر پولیس چور تک پہنچ ...
دوران پرواز مسافر کے بٹوے سے 6 لاکھ روپے چوری ہوگئے، بالآخر پولیس چور تک پہنچ گئی، کس نے چرائے تھے؟ جواب ایسا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) ریل گاڑی یا بس میں سفر کرنے والوں کو اکثر خبردار کیا جاتا ہے کہ اپنے سامان کا دھیان رکھیں، چور اُچکے اور جیب کترے سے خبردار رہیں۔ اور جناب یہ ہدایات صرف بس یا ریل گاڑی کے لئے نہیں ہیں، جہاز میں سفر کا موقع ملے تو وہاں بھی خبردار رہیں۔ جی ہاں، امارات ائیرلائن کی بزنس کلاس میں چوری ہو گئی ہے، اب آپ خود سوچ لیجئے کہ کون سی جگہ محفوظ رہ گئی ہے!
یہ عجیب و غریب واقعہ امارات ائیرلائن کی ایک پرواز میں جون کے مہینے میں پیش آیا مگر تفصیلات اب سامنے آ رہی ہیں۔ یہ پرواز تھائی لینڈ سے دبئی آ رہی تھی۔ بزنس کلاس میں تین اماراتی بھائی اپنے والد کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ راستے میں والد کی طبیعت خراب ہوئی تو تینوں بھائی اپنی سیٹیں چھوڑ کر اُس کی دیکھ بھال میں لگ گئے۔ جب سیٹوں پر واپس آئے تو ایک کو معلوم ہوا کہ اس کے پرس سے رقم غائب ہے۔ باقی دونوں نے دیکھا تو اُن کے پرس بھی خالی ہو چکے تھے۔ مجموعی طور پر ساڑھے اٹھارہ ہزار درہم غائب تھے، یعنی لگ بھگ پونے سات لاکھ پاکستانی روپے۔
اس معاملے کی اطلاع کیبن سپروائزر کو دی گئی، جس نے ضابطے کی کاروائی شروع کر دی۔ دبئی ائیرپورٹ پر پولیس طیارے میں داخل ہوئی اور تفتیش کا آغاز کیا۔ فنگر پرنٹ لئے گئے تو پتا چلا کہ چور عملے کا ہی ایک رکن ہے۔ ملزم امارات ائیرلائن میں سٹیوارڈ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہا تھا۔ اچھی بھلی آمدنی والی نوکری کر رہا تھا، پھر نجانے کی دل میں آئی کہ ایسی گھٹیا حرکت کر ڈالی۔ ملزم پولیس کی حراست میں ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔

مزید :

عرب دنیا -