بھارتی سادھو نے خاتون سے تعلقات سامنے آنے پر خود کو ’’ نامرد‘‘ بنالیا

بھارتی سادھو نے خاتون سے تعلقات سامنے آنے پر خود کو ’’ نامرد‘‘ بنالیا
بھارتی سادھو نے خاتون سے تعلقات سامنے آنے پر خود کو ’’ نامرد‘‘ بنالیا

  

اتر پردیش (آن لائن)بھارت کی ریاست اْتر پردیش میں ایک سادھو نے خاتون سے تعلقات کے الزامات سامنے آنے کے بعد خود کو نامرد کر لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سادھو کا کہنا تھا کہ وہ خاتون سے تعلقات سے متعلق لگائے جانے والے الزامات سے بہت زیادہ پریشان تھے۔مادانی بابا، جو اس وقت لکھنو سے 300 کلومیٹر پر قائم ضلع بامنا کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں، نے الزام لگایا کہ خاتون سے تعلقات کا الزام ایک ایسے گروہ کی جانب سے لگایا جارہا ہے، جو نہیں چاہتا کہ وہ ایک خالی پلاٹ پر آشرم تعمیر کریں۔انہوں نے مزید الزام لگایا کہ مذکورہ گروہ ان کے اور ایک مقامی خاتون کے درمیان تعلقات کی جعلی خبروں کو پھیلا کر ان کے شْہرت کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ضلع بامنا کے ہسپتال کے ڈاکٹر بالویر سنگھ نے بتایا کہ '28 سالہ سادھو کمسین نامی گاؤں کا رہائشی ہے اور انہوں نے مقامی خاتون سے متعلق لگائے جانے والے الزامات کے بعد خود کو نامرد کرلیا لیکن ان کا اعلاج جاری ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹر نے یہ نہیں بتایا کہ آیا سادھو کی جانب سے اٹھایا گیا یہ قدم انہیں علاج کے بعد دوبارہ صحت یاب کرسکتا ہے یا اب وہ ہمیشہ کے لیے نامرد ہوگئے ہیں۔ادھر پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔خیال رہے کہ بھارت میں متعدد مذہبی رہنماؤں پر خواتین سے تعلقات اور ان کے ریپ کے الزامات لگتے رہے ہیں جبکہ حال ہی میں ملک میں شروع ہونے والی 'می ٹو' مہم کے بعد متاثرہ خواتین میں شعور بیدار ہوا ہے اور وہ ان کے ساتھ پیش آنیوالے واقعات کے خلاف آواز بلند کررہی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -