جسم فروش لڑکی سے تعلق قائم کرنے کے بعد نوجوان پیچھے پیچھے اس کے گھر پہنچ گیا اور۔۔۔

جسم فروش لڑکی سے تعلق قائم کرنے کے بعد نوجوان پیچھے پیچھے اس کے گھر پہنچ گیا ...
جسم فروش لڑکی سے تعلق قائم کرنے کے بعد نوجوان پیچھے پیچھے اس کے گھر پہنچ گیا اور۔۔۔

  

مانچسٹر(نیوز ڈیسک) عام طور پر تو ایسا ہوتا ہے کہ جسم فروش خواتین کے چنگل میں پھنسنے والے مردوں کو بلیک میلنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن برطانیہ میں ایک گاہک نے جسم فروش لڑکی کی فلم بنا کر اس کا جینا حرام کر دیا۔ یہ مکار گاہک 21 سالہ جے مستری ہے، جو ایک جسم فروش لڑکی کے ساتھ تعلق کی ویڈیو بنا کر اُس کے گھر تک جا پہنچا۔

ویب سائٹ mirror.co.uk کے مطابق چند ماہ قبل جے مستری نے جسم فروش لڑکی کو رقم ادا کر کے اس کے ساتھ وقت گزارا اور اس دوران ویڈیو بھی بنا لی۔ چند دن بعد اُس نے لڑکی سے رابط کیا اوردوستی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ لڑکی نے اُسے بتایا کہ اُن کا تعلق محض کاروباری نوعیت کا ہے مگر وہ دوستی پر بضد تھا۔ اُس نے لڑکی کو بارہا میسج بھیجے اور کالز بھی کرتا رہا، اور جب لڑکی نے صاف الفاظ میں دوستی سے انکار کر دیا تو وہ بدلہ لینے پر اُتر آیا۔

جسم فروش لڑکی کا کہنا ہے کہ جے مستری نے بدلہ لینے کے لئے اس کی ویڈیو اُس کے گھر بھیج دی۔ یہ ویڈیو اس کے شوہر، سب گھر والوں، اور حتٰی کہ دوستوں عزیزوں نے بھی دیکھی، جس کے بعد اُس کے لئے گھر تو کیا شہر میں رہنا ممکن نہ رہا۔ وہ مانچسٹر چھوڑ کر دوسرے شہر منتقل ہونے پر مجبور ہو گئی، جبکہ اُس کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اُس کے خلاف قانونی کاروائی کی گی جس کے نتیجے میں اب وہ پانچ ماہ کے لئے جیل پہنچ چکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -