معروف بھارتی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، شائقین کرکٹ کو افسردہ کر دیا

معروف بھارتی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، شائقین کرکٹ کو افسردہ کر دیا
معروف بھارتی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، شائقین کرکٹ کو افسردہ کر دیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف فاسٹ باﺅلر پراوین کمار نے ہر طرح کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ پراوین کمار نے بھارت کی جانب سے 6 ٹیسٹ، 68 ون ڈے انٹرنیشنل اور 10 ٹی 20 میچ کھیلے اور آج انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

پراوین کمار نے 2008ءمیں کھیلی گئی کامن ویلتھ بینک کرکٹ سیریز میں عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اور فائنل میچ میں تباہ کن باﺅلنگ کے ذریعے اپنی ٹیم کو پہلی مرتبہ آسٹریلیا کی سرزمین پر سہ ملکی سیریز جتوائی۔

پراوین کمار نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزرز حیدر آباد، کنگز الیون پنجاب، ممبئی انڈینز، رائل چیلنجرز بنگلور اور گجرات لائنز کی نمائندگی بھی کی۔ انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کھیلتے ہوئے 112 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آئی پی ایل میں کل 90 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

مزید :

کھیل -