پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،6500کلو ناقص گوشت برآمد کر کے 6غیر قانونی مذبح خانے سیل کر دیے 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،6500کلو ناقص گوشت برآمد کر کے 6غیر قانونی مذبح ...
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،6500کلو ناقص گوشت برآمد کر کے 6غیر قانونی مذبح خانے سیل کر دیے 

  

لاہور( این این آئی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص گوشت کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6500کلو ناقص گوشت، 1000کلو چربی اور باقیات سے نکلا ہوا 800لیٹر تیل برآمد کر کے 6 غیر قانونی مذبح خانے اور ایک یونٹ سیل کر دیا گیا ۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق ویجیلنس ونگ کی اطلاع پر بکر منڈی میں 6غیر قانونی مذبح خانے سیل کیے گئے جہاں پربیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت تیار کیا جاتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مضر صحت گوشت کو الی لگے گندے فریزروں میں ذخیرہ کیا جا رہا تھا جبکہ ناقص گوشت کو جعلی مہریں لگا کر مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا تھا۔ بکر منڈی میں ہی ذبح خانوں کی باقیات سے تیل تیار کرنے والا یونٹ بھی پکڑا گیا۔جہاں سے1000کلو سے زائد چربی اور جانوروں کی باقیات سے تیار کردہ 800لیٹر تیل اور 12ڈرم برآمد کر لئے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق غیر قانونی ذبح خانے جانوروں کی باقیات سے تیل تیار کرنے کے مکروہ دھندے کو بھی فروغ دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ناقص گوشت کے خاتمے کے لیے ویجیلنس اور میٹ سیفٹی ٹیمیں صوبہ بھر میں متحرک ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -