”اس شخص کا برطانیہ کے تمام جوئے خانوں میں داخلہ بند ہے جسے وزیراعظم عمران خان مشیر ۔۔۔“حمزہ شہباز شریف نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

”اس شخص کا برطانیہ کے تمام جوئے خانوں میں داخلہ بند ہے جسے وزیراعظم عمران ...
”اس شخص کا برطانیہ کے تمام جوئے خانوں میں داخلہ بند ہے جسے وزیراعظم عمران خان مشیر ۔۔۔“حمزہ شہباز شریف نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے صاحبز ادے اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا بھی ریفرنس نیب میں ہے اس لیے انہیں چیئر مین نیب سے نہیں ملنا چاہیے تھا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم عمران خان ایک ایسے شخص کو مشیر بنانا چاہتے تھے جس کی برطانیہ کے تمام جوے خانوں میں داخلے پر پابندی ہے ،جوے خانے والوں کے اصول نیازی صاحب کے اصولوں سے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے دائیں بائیں دیکھیں قبضہ مافیا آپ کے ساتھ ہیں ،نیازی صاحب نیب کا آلہ کار بنے ہوئے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی پریس کانفرنس مولا جٹ کی فلم لگتی ہے ۔

مزید :

قومی -