عمران صاحب وزیراعظم کی کرسی کی جگہ کنٹینر رکھوالیں:مریم اورنگزیب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہعمران صاحب وزیراعظم کی کرسی کی جگہ کنٹینر رکھوالیں،عوام کوبتائیں آپ نےصرف نعرےلگائےآپکی کوئی تیاری نہیں تھی۔
جیونیوز کے مطابق ن لیگ کی رہنمامریم اورنگزیب نے کہا ہے کہعمران صاحب ?!چوروں کو پکڑیں اب آپ وزیراعظم ہیں،کنٹینررکھوالیں، آپ کی کارکردگی بہتر ہو جائے گی، وزیراعظم کی کرسی کی جگہ کنٹینر رکھوالیں،عوام کوبتائیں آپ نےصرف نعرےلگائےآپکی کوئی تیاری نہیں تھی،ترقی یافتہ معیشت کوبھیک کاکشکول بنادیا ہے،عمران صاحب یہ حکومت ہےسرکس نہیں ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہحکومت کومہارت ہے توالزامات لگانے،جھوٹ بولنے ، تماشہ کرنے کی،حکومت کےپاس کیےگئے وعدوں کوپوراکرنےکی حکمت عملی نہیں ہے،حکومت کی کارکردگی لوگوں کےروزگارکا قتل عام اورصرف رونا ہے۔