نیب نے ملتان میٹرو بس سکینڈل میں مزید افراد گرفتار کر لئے، یہ کون لوگ ہیں؟ جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب ادارے (نیب) نے ملتان میٹروبس منصوبے میں مالی کرپشن کے الزام میں مزید 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد میں انجینئر، منیجنگ ڈائریکٹر اور پٹواری شامل ہیں اور تینوں افراد پر ہی اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ملتان میٹرو بس منصوبے میں مبینہ مالی کرپشن کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے اب تک منصوبے کے چیف انجینئر نذیر چغتائی، منظور حسین، منعام سعید، رانا وسیم اور رانا خالد کو گرفتار کیا ہے۔