ایران کے سا تھ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کی کوشش جاری رہے گی : یورپی یونین

ایران کے سا تھ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کی کوشش جاری رہے گی : یورپی یونین
ایران کے سا تھ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کی کوشش جاری رہے گی : یورپی یونین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسلز(این این آئی) یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کی کوشش جاری رہے گی ۔
فیڈریکا موگرینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے بارے میں یورپی یونین کے مؤقف کے بارے میں کہا کہ یورپی یونین نے اس سلسلے میں ایک سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ہفتوں میں اس پر کامیاب طریقے سے عمل شروع ہو جائے گا۔فیڈریکا موگرینی نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں یورپی اور ایشیائی ملکوں کے مؤقف کے سلسلے میں بھی کہا کہ تمام ممالک ایٹمی معاہدے کی حفاظت اور اس پر عمل کے جانے کے خواہاں ہیں اور یہ مسئلہ ایشیائی ملکوں خاص طور سے وسطی ایشیا کے ملکوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ یورپ، مالی ٹرانزیکشن کا سسٹم، ایس پی وی قائم کر رہا ہے تاکہ ایران کے خلاف مسلط کی جانے والی امریکی پابندیوں کے باوجود یورپ اور ایران کے درمیان تجارت کا عمل جاری رہے۔