اپوزیشن حکومت سےزیادہ محب وطن اورباصلاحیت ہے:احسن اقبال

اپوزیشن حکومت سےزیادہ محب وطن اورباصلاحیت ہے:احسن اقبال
 اپوزیشن حکومت سےزیادہ محب وطن اورباصلاحیت ہے:احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ  اپوزیشن حکومت سےزیادہ محب وطن اورباصلاحیت ہے،ہم نےالزام تراشی کےبجائےملکی معیشت کوسنبھالاتھا۔

دنیانیوز کے مطابق احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی حکومت نہیں جس نےاقتدارمیں آکرنہ کہاہوکہ خزانہ خالی ہے،ہم ان سےبرے حالات میں حکومت میں آئےتھے، 2013میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹےتھا،ہم نے  لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا اورملک میں میگاپراجیکٹس لگائے،سی پیک کےمعاہدےپرعملدرآمدکرکےدکھایا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت سےزیادہ محب وطن اورباصلاحیت ہے، ہم نےالزام تراشی کےبجائےملکی معیشت کوسنبھالاتھا،وزیراعظم کےدورہ چین کےحوالے سےپرامیدہیں۔

مزید :

قومی -