شیکھر دھون کی اہلیہ ہر وقت سر پر ٹوپی کیوں پہنے نظر آتی ہیں؟ کروڑوں مداحوں کے ذہنوں میں گھومتے سوال کا ایسا جواب دیدیا کہ ہر کوئی انہیں داد دینے پر مجبور ہو گیا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی اہلیہ عائشہ دھون سوشل میڈیا پر خوب سرگرم رہتی ہیں اور وقتاً فوقتاً تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کیساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جبکہ وہ مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی بلاجھجک دے دیتی ہیں۔
اگر آپ بھی شیکھر اور عائشہ کے مداح ہیں تو یہ بات ضرور نوٹ کی ہو گی کہ عائشہ ہر وقت اپنے سر پر ٹوی پہنے رکھتی ہیں اور بہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ابھرتا ہے کہ آخر ایسا کیوں ہے لیکن اب انہوں نے اس سوال کا جواب دے ہی دیا ہے جو ناصرف حیران کن ہے بلکہ قابل تعریف بھی ہے۔
عائشہ دھون نے سوشل میڈیا پر ایک مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے فٹ رہنے پر توجہ دیتی رہیں اور بالوں کا کبھی خاص خیال نہیں رکھا اور شادی کے بعد جب بھی وقت ملتا ہے تو بالوں کی دیکھ بھال یا میک اپ وغیرہ کی بجائے اپنے بچوں پر توجہ دیتی ہوں۔
عائشہ کی جانب سے یہ جواب سامنے آنے پر مداح ان کی تعریف کر رہے ہیں کہ انہوں نے بھی ”دیسی ماں“ ہونے کا ثبوت دیا ہے اور شادی کے باعث خود پر توجہ دینے کے بجائے اپنا وقت بچوں اور شوہر کو دیتی ہیں۔