آئی ایم ایف کا 6سال بعد ارجنٹائن میں اپنا دفتر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

آئی ایم ایف کا 6سال بعد ارجنٹائن میں اپنا دفتر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ
آئی ایم ایف کا 6سال بعد ارجنٹائن میں اپنا دفتر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(این این آئی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے 6سال بعد ارجنٹائن میں اپنا دفتر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ماہرمعاشیات ٹریور الین بیونس آئرس میں فنڈ کے نمائندہ ہوں گے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق فنڈ نے ارجنٹائن میں دوبارہ دفتر کھولنے کا فیصلہ مقامی حکومت کے ساتھ رقم کی فراہمی ، شرح سود اور کرنسی کی شرح تبادلہ کے حوالے سے اتفاق رائے کے بعد کیا ہے۔فنڈ نے جون میں ارجنٹائن کے لیے منظور کردہ 50 ارب ڈالر کے قرضے کی ادائیگی کی رفتار تیز کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔