ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے میچ کا ایسا نتیجہ نکل آیا کہ پاکستانی۔۔۔
مسقط (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح حاصل کرلی ہے۔ بھارت کی جانب سے مندیب، دلپریت اور من پریت نے گول کئے جبکہ پاکستان کی جانب سے عرفان جونیئر نے پینالٹی کارنر پر واحد گول کیا۔
پاکستان نے گزشتہ روز جنوبی کوریا کیخلاف ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلا تھا اور 1 کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا تاہم آج بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ 22 اکتوبر کو میزبان ٹیم اومان کیخلاف کھیلے گا۔
دوسری جانب بھارت نے اپنا پہلا میچ میزبان ٹیم اومان کیخلاف کھیلا اور 0 کے مقابلے میں 13 گولوں کی عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ آج پاکستان کیخلاف بھی فتح حاصل کر لی ہے۔