ماہ نور ’’کلین اینڈگرین پاکستان‘ ‘مہم کا حصّہ بن گئیں

ماہ نور ’’کلین اینڈگرین پاکستان‘ ‘مہم کا حصّہ بن گئیں
ماہ نور ’’کلین اینڈگرین پاکستان‘ ‘مہم کا حصّہ بن گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل ماہ نور نے ’’کلین اینڈگرین پاکستان‘ ‘مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودا لگانے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر صفائی بھی کی۔ ماہ نور نے گھر کے باہر پودا لگایا اور سڑک پر جھاڑوبھی دی۔اس حوالے سے ماہ نو رکا کہنا ہے کہ اپنے بہتر مستقبل کے لئے ہر پاکستانی کو اس مہم میں حصہ لینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ کام صر ف حکومت کا نہیں ہے بلکہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ماہ نور نے مزید کہا کہ ہمارے مذہب نے بھی صفائی کی بہت تلقین کی ہے لوگوں کو چاہیے کہ گھروں کاکوڑا گلی اور سڑک پر نہ پھینکیں بلکہ اسے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائیں۔پاکستان میں درخت اور جنگلات تیزی سے ختم ہورہے ہیں جس سے فضائی آلودگی سمیت بہت سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔
سرسبزاور صاف ستھرا پاکستان ہی ہماری پہچان ہے۔ماہ نور نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری ترقی کی منزلیں طے کررہی ہے ملکی ڈیزائنروں اورماڈلزنے بیرون ملک اپنی صلاحیتوں کو منواکروطن کانام روشن کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں بھی فیشن انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کومنواناچاہتی ہوں۔اداکاری اورماڈلنگ میں میر ی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے لیکن اس وقت میری صلاحیتیں منظرعام پرآئیں گی جب میرے کمرشلزٹیلی کاسٹ ہوں گے حال ہی میں لاہور میں کمرشلز شوٹ کروائے ہیں ۔

مزید :

کلچر -