حکومتی سطح پر مکمل کنفیوژن ہے،حکومت ٹیکس کا رونا چھوڑ کر معیشت چلانے کی کوشش کرے:ڈاکٹر فرخ سلیم

حکومتی سطح پر مکمل کنفیوژن ہے،حکومت ٹیکس کا رونا چھوڑ کر معیشت چلانے کی کوشش ...
حکومتی سطح پر مکمل کنفیوژن ہے،حکومت ٹیکس کا رونا چھوڑ کر معیشت چلانے کی کوشش کرے:ڈاکٹر فرخ سلیم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ پاکستان کی صنعتوں اور معیشت کے پہیوں پر ہونی چاہے،معیشت کا پہیہ چلے گا تو حکومت کا نظام بہتر چلے گا،حکومت ٹیکس کا رونا چھوڑ دے اور معیشت کو چلانے کی کوشش کرے،حکومتی سطح پر مکمل کنفیوژن ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے 21 کروڑ پاکستانیوں کے لیے کام کرنا ہے تو شرح سود کو  کم کرنا پڑے گا لیکن اگر قرضے واپس کرنے کے لیے کام کرنا ہے تو پھر بے شک شرح سود اور بڑھا دیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے تو ہم یہ طے کر لیں کہ ہم نے آئی ایم ایف کے لیے کام کرنا ہے یا اپنے ملک کے لیے ؟ پاکستان کے مہنگائی اور بے روزگاری کے دو سب سے بڑے مسائل ہیں جن پر قابو پانے کی ضرورت ہے،حکومتی سطح پر مکمل کنفیوژن ہے،وزیر اعظم نے آتے ہی کہا کہ گھبرانا نہیں ہے،مشیر خزانہ نے اکتوبر میں کہا تھا کہ ہم نے مشکل فیصلے کر لیے اب بہتری ہو جائے گی جبکہ ورلڈ بینک کی آنے والی رپورٹ انتہائی خطرناک ثابت ہوئی۔ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ حکومت کی توجہ پاکستان کی صنعتوں اور معیشت کے پہیوں پر ہونی چاہے،معیشت کا پہیہ چلے گا تو حکومت کا نظام بہتر چلے گا، حکومت ٹیکس کا رونا چھوڑ دے اور معیشت کو چلانے کی کوشش کرے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد