صاف پانی کمپنی نارتھ اور ساؤتھ کو بند کرنے کی سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال

صاف پانی کمپنی نارتھ اور ساؤتھ کو بند کرنے کی سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)صاف پانی کمپنی ساؤتھ اور نارتھ کو بند کرنے کی تیاریاں، محکمہ ہاوسنگ نے دونوں کمپنیوں کو بند کرنے کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹر کی سمری وزیر اعلی کو ارسال کردی۔ سابق دور حکومت میں بنائی گئی دو صاف پانی کمپنیوں کو پنجاب حکومت بند کرنے جارہی ہے، جس کے لیے محکمہ ہاؤسنگ نے محکمہ قانون سے  قانونی مشاورت بھی مانگی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ ہاؤسنگ نے وزیر اعلی پنجاب کو کمپنی کا نیا بورڈ آف ڈائریکٹر بنانے کے لیے بھی سمری ارسال کردی ہے جس کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹر کے متفقہ فیصلے کے بعد کمپنی کو باقاعدہ بند کردیا جائیگا۔کمپنی کے تمام تر معالات اور ریسورسز آب پاک اتھارٹی کو منتقل کردیئے جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے دونوں کمپنیوں کو یکمشت کیا جائے گا جس کے بعد ان کی قانونی حیثیت ختم کی جائے گی۔