البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی صفائی مہم،شہریوں میں آگاہی لٹریچر تقسیم

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی صفائی مہم،شہریوں میں آگاہی لٹریچر تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ایل ڈبلیوایم سی کی جانب سے صفائی ستھرائی قائم رکھنے میں شہریوں کے کردار اور انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے گورنمنٹ ہسپتال کاہنہ میں خصوصی صفائی آگاہی مہم کاا نعقاد کیا گیا۔آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصد مریضوں اور شہریوں میں ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ معاونت فراہم کرنا، اور صفائی قائم رکھ کر ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لیے ضروری حفاظتی تدابیر اور عملی اقدامات پرآگاہی و رہنمائی دینا تھا۔آگاہی مہم میں ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران آپریشن منیجر یاسر گل،ایریا منیجر مس حرا،زونل آفیسر جاوید گوندل،زونل آفیسر فرید اور سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ آگاہی مہم میں یونین کونسل کاہنہ اور یوحنا آباد میں صفائی آگاہی کیمپ بھی لگایا گیا جہاں لوگوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر بریف کیا گیا اور علاقہ مکینوں، دوکانداروں سمیت شہریوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔بعد ازاں خصوصی صفائی آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس حوالے سے مس حرا ایریا منیجر ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصد شہر یوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر آگاہی دینا تھا اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ تعاون کرنا تھا۔
مزید براں انکا یہ کہنا تھا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں لاہور ویسٹ مینجمٹ کمپنی کے افسران و عملہ سرگرم عمل ہے مگر شہریوں کے تعاون کے بغیر صفائی ستھرائی کو قائم رکھنا مشکل ہے، اس لیے شہریوں سے گزارش ہے کہ شہر میں صفائی قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں،کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے سے اجتناب کریں اورڈینگی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں اور کہیں پانی نہ جمع ہونے دیں۔ مزید براں آپریشن منیجر یاسر گل کا کہنا تھا کہ محکمے کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لئے ہیلپ لائن 1139اور موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور بھی متعارف کرا دی گئی ہے جسکو استعمال کرتے ہوئے صٖفائی سے متعلق اپنی شکایات کا بر وقت اندراج کرا سکتے ہیں۔#/s#