فضل الرحمن اور ان کے حواری اداروں پر مسلسل زہر اگل رہے ہیں،اعجاز چودھری

فضل الرحمن اور ان کے حواری اداروں پر مسلسل زہر اگل رہے ہیں،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی سینئررہنماء اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی آفس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فضل الرحمان نے لٹھ بردار لشکر بنانے سے عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے،فضل الرحمان اور ان کے حواری حکومت پر بہتان تراشی اوراداروں کے خلاف مسلسل زہر اگل رہے ہیں، فضل الرحمان غیر ملکی ایجنڈے پرکام کررہا ہے،پارلیمنٹ سے دوری نے فضل الرحمان کا ذہنی توازن خراب کردیا ہے،حکومت اقدام سے کرنٹ خسارے میں خاطرخواہ کمی آئی ہے، معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہونا شروع ہو گئی ہے ملک درست سمت چل پڑا ہے،انہوں نے کہاکہ عالمی برادری پاکستانی حکومت پر اعتماد اظہار کررہی ہے،بلال زرداری لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں شکست سے حواس باختہ ہو گئے ہیں، پیپلزپارٹی کا آئندہ انتخابات میں نام ونشان نہیں رہے گا، حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا ڈرامہ رچانے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔بلاول زرداری کو ابا اور پھپھوکی کرپشن پکڑی جانے کی فکر کھائی جا رہی ہے۔

،ادھر شعبدہ باز شہبازشریف صرف خالی بھڑکیں لگا رہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت غریب عوام کے ریلیف کے لئے بڑے اقدامات کررہی ہے، صحت کارڈ کا اجرا ء، نوجوانوں کے لئے 100 ارب کے قرضے، پناہ گاہیں، لنگر خانے سمیت دیگر منصوبے عمرا ن خان کے غریبوں کے لئے تحفے ہیں
اعجاز چودھری