حضرت صابر شاہ ولی،حضرت ناصر شاہ ولی کے عرس پر فکر و فقر کانفرنس

  حضرت صابر شاہ ولی،حضرت ناصر شاہ ولی کے عرس پر فکر و فقر کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) حضرت صابر شاہ ولی،حضرت ناصر شاہ ولی کے سالانہ عرس پر فکرو فقر کانفرنس کل رات 8بجے دربار حضرت صابر شاہ ولی عقب شاہی مسجد فورٹ روڈ میں ہو گی،صدارت انٹرنیشنل مذاہب کمیٹی کے چیئرمین پیر سید ناظم حسین شاہ کریں گے،پیر سید محمد حبیب عرفانی چشتی آستانہ عالیہ سندر شریف مہمان خصوصی ہوں گے،پیران عظام میں پیر سید انتظار حسین شاہ زنجانی سجادہ نشین حضرت ناظر حسین شاہ زنجانیؒ،پیر سید نو بہار شاہ بخاری،سیرت سکالر ڈاکٹر طارق شریف زادہ،پیر سید افضال حسین شاہ زنجانی سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی،پیر سید محمد عثمان نوری،صاحبزادہ پیر اختر رسول قادری،پیر ایس اے جعفری و دیگر شرکت کرینگے۔

،پیر سید عمران حیدر،پیر سید حماد بخاری،پیر سید محمد جگنو شاہ،پیر راحیل محبو ب شاہ وارثی،پیر سید جاوید علی شاہ اور دیگر شرکت کریں گے،حافظ کاظم رضا نقوی،علامہ منور عباس علوی،علامہ اصغرعارف چشتی،علامہ عبدالمصطفیٰ چشتی،ڈاکٹر امجد چشتی اور نامور ثناء خواں شرکت کریں گے۔