دنیاکا ہرباضمیر انسان کشمیر بحران سے مایوس ہے،افشاں لطیف

  دنیاکا ہرباضمیر انسان کشمیر بحران سے مایوس ہے،افشاں لطیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)کاشانہ ویلفیئرہوم کی سپرنٹنڈنٹ مسزافشاں لطیف نے کہا ہے کہ پاکستانیوں اور اوورسیزپاکستانیوں سمیت دنیاکا ہرباضمیر انسان کشمیر بحران سے مایوس اور انتہائی پریشان ہے۔ امریکا، برطانیہ اورکینیڈا سمیت یورپ کاایساکوئی ملک نہیں جہاں کشمیرمیں بھارتی بربریت اورجارحیت کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرے نہ ہوئے ہوں۔اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس کے دوران بھی کئی ملین افراد نے اہل کشمیر کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا اورعالمی سربراہان پرکشمیربحران کے پرامن وپائیدارحل کیلئے زوردیا۔عالمی ضمیرکشمیرکازکیلئے دنیا بھرمیں ہونیوالے پرامن احتجاجی مظاہروں سے چشم پوشی نہ کرے،اگردنیا کی مقتدرقوتوں نے تنازع کشمیر کے تصفیہ کیلئے اپناکلیدی اورتعمیری کردارادانہ کیا توپرامن مظاہرے پر تشدد مظاہرے بن سکتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روز کاشانہ ویلفیئرہوم کے باہر کاشانہ کی بیٹیوں کے ہمراہ کشمیری شیرخواربچوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے پرامن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

۔کاشانہ کی بیٹیوں نے اپنے مخصوص ومنفردجذباتی اندازمیں نعرے لگاتے ہوئے جموں وکشمیرمیں بھارتی درندوں کی طرف سے کرفیو اور کریک ڈاؤن کے دوران کشمیری بیٹیوں کی عزت کی حفاظت یقینی بنانے پرزوردیا۔