بنگلہ دیش کرکٹ بورڈکے سیکیورٹی وفدکا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈکے سیکیورٹی وفدکا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈکے 4 رکنی سکیورٹی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی علی عامر ملک،چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اور چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے وفد کا استقبال کیا۔اس موقع پربنگلہ دیشی سکیورٹی وفد کو ائیر پورٹ وسٹیڈیم روٹس، ہوٹلز، پارکنگ،پولیس فورس بارے تفصیلی بریف کیا گیا۔وفد کوجدید ٹیکنالوجی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے متعلق بھی بتایا گیا۔بنگلہ دیشی سکیورٹی ٹیم کے دورہ کے موقع پر سی سی پی او لاہوربی اے ناصر،ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان،ایس پی سکیورٹی محمد نوید،پی سی بی آفیشلزودیگر سکیورٹی افسران بھی بریفنگ میں شریک تھے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق بنگلہ دیشی سکیورٹی وفد کیمروں کی مدد سے مانیڑنگ دیکھ کر بہت متاثر ہوا۔دورے کے اختتام پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے اعزاز ی شیلڈ اور تحائف بھی پیش کیے گئے۔

مزید :

علاقائی -