غیرضروری اپیلیں ’خیبرپختونخوا کے انڈر 19 کرکٹر ابوذر طارق کو جرمانہ 

غیرضروری اپیلیں ’خیبرپختونخوا کے انڈر 19 کرکٹر ابوذر طارق کو جرمانہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (این این آئی)غیرضروری اپیلیں کرنے پر خیبرپختونخوا کے انڈر 19 کرکٹر ابوذر طارق پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ ابوذر طارق پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا،ابوذر طارق کو لیول 1جرم کا مرتکب پایا گیا ہے،امپائرز کامران خلیل اور محمد باسط نے ابوذر طارق کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.1 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔

،اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری غلام مصطفٰی نے ابوذر طارق پر جرمانہ عائد کیا،خیبرپختونخوا اور سدرن پنجاب کے درمیان قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ کے آر ایل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔