پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک لمیٹڈنے جلو جمخانہ کرکٹ کلب کو9رنز سے ہرادیا

پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک لمیٹڈنے جلو جمخانہ کرکٹ کلب کو9رنز سے ہرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے پریکٹس میچ جو جلو کرکٹ گراؤنڈ لاہور میں کھیلا گیا میں جلو جمخانہ کرکٹ کلب کو09رنز سے ہرا دیا۔ کوآپریٹو بینک نے پہلے کھیلتے ہوئے 35 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 238 رنز بنائے۔جمعہ  65،شعیب  48، باسط 45،  محمد شریف 32 رنز بنائے۔ سبحان  نے 30 رنز دیکر 4 اور  بوٹا نے 45 رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جلو جمخانہ کرکٹ کلب نے مقررہ 35 اوورز میں 8کھلاڑیوں کے نقصان پر229رنز بناسکی،ذیشان  34،ظفر 46اورارسل نے 45رنز بنائے۔ خیام نے 36رنز دیکر 3، محمد شریف نے 22 رنز دیکر 2  اور رضوان نے 43رنز دیکر 3کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔