دیدارملتانی کے خواب چکناچور،شائقین نے پرفارمنس کوردکردیا

دیدارملتانی کے خواب چکناچور،شائقین نے پرفارمنس کوردکردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)دیدار ملتانی کے خواب چکنا چور،لاہورکے ڈرامہ شائقین نے پرفارمنس کو رد کردیا،تفصیلات کے مطابق اداکارہ دیدارملتانی ملتان سے ہٹ ہونے کے خواب سجائے لاہورآئی تھی جس طرح اس سے پہلے آنے والی اداکاراؤں انجمن شہزادی،منزہ ملتانی و دیگر نے ملتان سے لاہور آکر سٹیج پر اپنا نام بنایا تھا اسی طرح دیدار ملتانی نے بھی ملتان سے لاہورآکر تھیٹر پرکام شروع کیا مگر اپنی خراب پرفارمنس کی بناء پر لاہور کے ڈرامہ شائقین نے انہیں رد کردیا۔جس سے دیدار ملتانی کے جلد شہرت حاصل کرنے کے خواب چکناچورہوگئے۔ڈرامہ شائقین کا کہنا ہے کہ دیدار ملتانی کا ڈانس دیکھ کر مجرا پارٹی یاد آجاتی ہے یہی وجہ ہے کہ شائقین اسٹیج پر اس کا ڈانس پسند نہیں کررہے۔

اداکارہ منزہ ملتانی نے بتایاکہ اپنے نام کے ساتھ ملتانی لگاکر کوئی آرٹسٹ نہیں بن جاتا کیونکہ میں نے یہ نام بہت محنت اور اپنی بہترین پرفارمنس کی بناء پر بنایا ہے۔منزہ ملتانی نے کہاکہ دیدار ملتانی ملتان میں ناکام ہوئی تھی جس وجہ سے اس نے میری شہرت دیکھتے ہوئے اپنے نام کے ساتھ ملتانی لگایا اور لاہور آکر قسمت آزمانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوگئی۔منزہ ملتانی نے مذید کہاکہ اگر دیدار ملتانی میرے جیسی شہرت حاصل کرنا چاہتی ہے تو پہلے ڈانس سیکھے اور اپنی پرفارمنس بہتر کرے تاکہ لوگ مہنگی ٹکٹ خرید کر اسے تھیٹر میں دیکھنے آئیں۔

مزید :

کلچر -