کامیابیوں کا ہدف طے کر لیں تو منزل آسان ہو جاتی ہے،صباء قمر

  کامیابیوں کا ہدف طے کر لیں تو منزل آسان ہو جاتی ہے،صباء قمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ ماڈل صباء قمر نے کہا ہے کہ میں ان دنوں لاہو اور کراچی دونوں شہروں میں بنائے جانے والے ڈراموں میں کام کررہی ہوں، اگر ہم اپنی کامیابیوں کے ہدف طے کر لیں تو منزل آسان ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ نئے سال کی آمد سے قبل ہی مستقبل کی منصوبہ بندی کرلیتی ہوں۔ اگر نوجوان نسل نئے سال کو مناتی ہے تو اس میں ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے،بلاوجہ کی اوچھل کود،شور شرابہ اور ہوائی فائرنگ جیسے واقعات سے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوتاہے۔صباء قمر نے کہا کہ میں سب سے کہوں گی کہاگر ہم نئے سال پر اپنی کامیابیوں کے ہدف طے کر لیں تو منزل آسان ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے 2019 ء انتہائی خوشگوار سال ثابت ہوا اور میں نے اس سال میں جتنی کامیابیاں سمیٹی ہیں اس پر میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں۔

مزید :

کلچر -