ترکی کے اشتراک سے بنائی جانے والی فلم”گواہ رہنا“ کی شوٹنگ شروع

ترکی کے اشتراک سے بنائی جانے والی فلم”گواہ رہنا“ کی شوٹنگ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل غنا علی کی نئی فلم”گواہ رہنا“ کی شوٹنگ شروع ہوگی ہے جس میں وہ منفرد کردار میں دکھائی دیں گی۔لاہور سے تعلق رکھنے والی غنا علی نے ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری کے میدان میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ان کے کریڈٹ پرایک درجن سے زائد سپرہٹ ڈرامے ہیں جس کے علاوہ وہ دو فلموں ”رنگریزا“ اور”مان جاؤ ناں“ میں بھی کام کرچکی ہیں اور ان دنوں ”گواہ رہنا“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔پاکستان اور ترکی کے اشتراک سے بنائی جانے والی اس فلم کی کاسٹ میں عماد عرفانی،Mert Sismanlar اور قوی خان بھی شامل ہیں۔یہ فلم برصغیر کی آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والی”تحریک خلافت“ کے موضوع پر بنائی جانے والی پہلی فلم ہوگی جس کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ اپنے کردار کے لئے غنا علی نے بڑی محنت سے گھڑ سواری بھی سیکھی۔یہ فلم پاکستان اور ترکی کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -