آبی ذخائر

آبی ذخائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(لیڈی رپورٹر)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد37200 کیوسک اور اخرج 40000کیوسک، در یائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 10300 کیوسک اور اخراج10300 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد15900 کیوسک اور اخراج6000 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد12600 کیوسک اور اخراج 5000کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد60300 کیوسک اور اخراج 54300 کیوسک،چشمہ آمد44400 کیوسک اوراخراج 46000کیوسک، تونسہ آمد54300 کیوسک اور اخراج47900 کیوسک، پنجند آمد5300 کیوسک، اور اخراج صفر کیوسک،گدو: آمد 51400کیوسک اور اخراج 42300 کیوسک، سکھر آمد40000 کیوسک اور اخراج10400 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد51400 کیوسک اور اخراج 24200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1525.25 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.680 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1201.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ رہی۔
اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.400 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.102 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔