زرعی شعبہ کوعالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہاہے،ملک نعمان

زرعی شعبہ کوعالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہاہے،ملک نعمان

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہاہے کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں زرعی شعبہ کوفعال اور ترقی یافتہ بنا نے کے اقدامات کر رہی ہے تاکہ ہماری زراعت بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکرمقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کر سکے۔ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ صوبائی وزیر نے ایک چاول کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے صوبہ پنجاب میں 4 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے جس کے تحت کاشتکاروں کو منظورشدہ اقسام کے بیج اور مشینی کاشت کے فروغ سے پیداواری لاگت کو کم کیا جائے گا۔

مزید : کامرس /رائے /اداریہ