فوٹو واک 26اکتوبر کو ایوب پارک میں ہو گی، راولپنڈی چیمبر

فوٹو واک 26اکتوبر کو ایوب پارک میں ہو گی، راولپنڈی چیمبر

  



راولپنڈی (کامرس ڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام فوٹو واک چھبیس اکتوبر کو ایوب پارک میں ہو گی۔ واک کا مقصد گلورئیس راولپنڈی منصوبے کے تحت شہر کی خوب صورت اور تاریخی عمارات، مقامات، پارکس اور قدرتی حسن کو اجا گر کرنا ہے۔ اس موقع پر بہترین فوٹوگرافی پر پرائز بھی رکھا گیا ہے تاکہ ایمیچور فوٹو گرافرز کو آ گے آنے کا موقع ملے۔ راولپنڈی چیمبر کے صدر صبور ملک نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گلورئیس راولپنڈی کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ آخری تاریخ تیئس اکتوبر ہے۔ آن لائن رجسٹریشن کے تحت ایک کوڈ جاری کیا جائے گا۔ مقابلے میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن کوڈ کا ہونا لازمی ہے۔ شرائط و ضوابط کے حوالے سے تمام معلومات ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

مزید : کامرس /رائے /اداریہ