شہباز شریف اور اہلخانہ کی کوٹ لکھپت جیل آمد، حمزہ شہبازسے ملاقات

 شہباز شریف اور اہلخانہ کی کوٹ لکھپت جیل آمد، حمزہ شہبازسے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر،آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اور اہلخانہ کی کوٹ لکھپت جیل آمد، حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی۔ تفصیلا ت کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے ملاقات کے دن مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ کی کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ شہباز شریف کی آمد کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) کے کارکن بھی کو ٹ لکھپت جیل پہنچے، کارکنوں نے شہباز، نوازاور حمزہ شہباز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے حمزہ شہباز سے ان کی خیریت دریافت کی، ملکی سیاسی معاملات اور نیب کیسز پر بھی گفتگو کی گئی۔
شہباز، حمزہ ملاقات

مزید :

صفحہ اول -