وفاقی کابینہ کا اجلاس 22 اکتوبر کو طلب

وفاقی کابینہ کا اجلاس 22 اکتوبر کو طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 22 اکتوبر کو طلب کرلیا، اجلاس میں ملک کی سیاسی ومعاشی صورتحال پر مشاورت ہوگی اور گھروں کی تعمیر کیلئے 5 ارب کے بلاسود قرضے دینے کی منظوری دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 22 اکتوبر کو ہوگا، اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، کابینہ ملک کی سیاسی ومعاشی صورتحال پرمشاورت کرے گی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی۔کابینہ ڈویژن نیب، قرضہ کمیشن کومعلومات فراہم کرنے اور گھروں کی تعمیر کیلئے 5 ارب کے بلاسود قرضے دینے کی منظوری دے گی جبکہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے ذیلی اداروں میں تعیناتیاں بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔کابینہ اجلاس میں 6 نئے قوانین کی آرڈیننس کے ذریعے منظوری کی سمری بھی کی جائے گی۔
وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -