ہوپ مرکز اور پنجاب کیلئے چیئرمین اور ایگزیکٹو ممبران کا انتخاب باہمی تعلق سے کیا جائے:حج آرگنائزر کا مطالبہ

ہوپ مرکز اور پنجاب کیلئے چیئرمین اور ایگزیکٹو ممبران کا انتخاب باہمی تعلق سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج آرگنائزر کے وقار کی بحالی اور ٹریڈ کو تباہی سے بچانے کیلئے پنجاب کے حج آرگنائزر نے سر جوڑ لیے،سینئر حج آرگنائزر نے اختلافات اور دھڑے بندی ختم کرنے کا واسطہ دے کر مرکز اور پنجاب کیلئے چیئرمین اور ایگزیکٹو ممبران کا انتخاب مل بیٹھ کر کرنے کی درخواست کر دی،ایک دوسرے کو نیچا دکھانے اور اپنے آپ کو بہتر سمجھنے کی دوڑ کی وجہ سے مخالفین کو منفی پروپیگنڈاکرنے کا موقع مل رہا ہے،پاکیزہ کام کرنے کیلئے پاکیزہ سوچ کیساتھ ایک دوسرے کو معاف کر کے ہوپ کے پلیٹ فارم کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،سینئر حج آرگنائزر کی روزنامہ پاکستان سے گفتگو،انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر بے جا الزامات لگانے سے ہوپ کی نیک نامی میں اضافہ نہیں ہوا،ایک صوبہ ٹھیک دوسرا غلط یہ بھی سوچ درست نہیں ہے،مرکز مضبوط ہو گا تو زون خود بخود مضبوط ہوتے چلے جائیں گے،سینئر حج آرگنائزر نے کہا کہ جھوٹی ان پرستی نے بڑا نقصان کر دیا ہے،ضیوف الرحمن کی خدمت کا فریضہ اللہ نے دیا ہے اس کیلئے بہتر سے بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے،13نومبر کو ہونیوالے انتخابات کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے،ایثار اور برداشت کیساتھ ہوپ کی مضبوطی کیلئے کام کرنیوالوں کو آگے لانے کا موقع ملنا چاہیے،وقت پہلے ہی بہت ضائع ہو چکا ہے مل بیٹھ کر معاملات کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے،اس سال مرکزی چیئرمین پنجاب سے آنا ہے اس لیے باہمی تعاون اور بھی زیادہ درکار ہے۔ 
ہوپ الیکشن

مزید :

صفحہ آخر -